Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیا ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

کیا ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

لاہور: سوشل میڈیا پراداکارہ و ماڈل ماورا حسین کی ان کے دوست کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بہت جلد وہ اپنے رشتے کا باقائدہ اعلان کرنے والی ہیں۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کے مطابق بالآخر ماورا حسین کو ان کے دوست افضل لغاری کے روپ میں ان کی محبت مل گئی۔ دونوں کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھے گئے ہیں جب کہ افضل کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں بھی موجود تھے جہاں ماورا نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی اوررئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ماورا اور افضل واقعی دوست ہیں یا دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اس حوالے سے فی الحال ماورا کا کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم ان کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ماورا کا جیون ساتھی کون ہوگا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *