Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو ذاتی زندگی کے حوالے سے معاشرتی دباؤ کا سامنا

ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو ذاتی زندگی کے حوالے سے معاشرتی دباؤ کا سامنا

لندن:ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن کاکہنا ہے کہ 30 سال کی ہونے پر ضروری نہیں کہ آپ شادی شدہ یا مالی طور پرمستحکم ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن نے کہا ہے کہ انہیں اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے ذاتی زندگی کے حوالے سے دباؤ کے باعث پریشانی اوربے چینی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ایماواٹسن فی الحال 29 برس کی ہیں اور اگلے سال اپریل میں 30 برس کی ہوجائیں گی۔ ایما نے کہا 30 برس کی ہونے سے قبل میرے ذہن میں کئی خدشات ہیں اور وہ خود سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو اس عمر تک کیا کچھ حاصل کرلینا چاہئیے تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران ایمانے کہا اگر 30 برس کی عمر تک  آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کے بچے نہیں  ہوں گے اور یہ سوچ کر  ناقابل یقین حد تک اضطراب اور بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ تاہم ایما نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اکیلی ہی خوش ہیں اور اپنی پارٹنر خود ہی ہیں۔

ایما نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا وہ ماضی میں کبھی اس بات پر یقین نہیں کرتی تھیں کہ زندگی میں آپ اکیلے خوش رہ سکتے ہیں۔ میں اکثر سوچتی تھی کہ ہر کوئی 30 ویں سالگرہ پر اتنا شور کیوں مچاتا ہے یہ کوئی اتنی بڑی بات تو نہیں۔ لیکن اگر آپ 30 برس کے قریب ہیں اور آپ نے گھر نہیں بنایا، آپ کا شوہر نہیں ہے، اولاد نہیں اور مالی طور پر مستحکم بھی نہیں ہیں تو یہ سوچ کر ہی بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں  تنہا  ہی خوش ہوں۔

واضح رہے کہ ایماواٹسن اقوام متحدہ کی خواتین کے لیے خیرسگالی کی سفیر ہیں اور ’’ہی فارشی‘‘نامی مہم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں جس میں عالمی صنفی مساوات کے لیے آواز اٹھائی گئی تھی۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *