Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

نئی دہلی: اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔

تین روز قبل سکھوں کے مذہبی پیشوا گروونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت سے آنے والے وفد میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔ سنی دیول بالی ووڈ میں ’’غدر‘‘ اور ’’بارڈر‘‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں اور اپنی فلموں میں وہ پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔

تاہم پاکستان آنے کے بعد سنی دیول کے پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق خیالات ہی تبدیل ہوگئے۔ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد جب سنی دیول بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے شروع کردئیے۔

سنی دیول نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا آپ نے دیکھا ہے نا ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں یہ بہت اچھی چیز شروع ہوئی ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنی دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور گرودوارا کی تصویر شئیر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت زندہ باد۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *