Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف کورین گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کرلی

معروف کورین گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کرلی

جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول کی گنگنام ڈسٹرکٹ پولیس نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ گو ہارا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے مرنے کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل مئی میں بھی مذکورہ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شب بخیر لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد 28 سالہ کورین اسٹار نے  خودکشی کی کوشش کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئی تھیں۔

پڑوسی ملک جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گوہارا کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کافی روز اسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔

دوسری جانب گوہارا کے سابق قریبی دوست نے کورین اسٹار کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

واضح رہے کہ کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں خودکشی کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے اور اس سے قبل بھی 25 سالہ کورین گلوکارہ سولی نے بھی خودکشی کی تھی۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *