Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / محسن عباس کا نئے گانے ’روح‘ کی لانچنگ کا اعلان

محسن عباس کا نئے گانے ’روح‘ کی لانچنگ کا اعلان

لاہور: گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے نئے گانے ‘ روح ‘ کی لانچنگ کا اعلان کردیا۔

محسن عباس نے نئے گانے کا آفیشل پرومو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کیا ہے جس کا عنوان ’روح‘ ہے۔ اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں تاہم پرومو کے بعد گانے کی لانچنگ کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گانے’روح‘ کی لانچنگ 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

پرومو جاری ہونے پر نہ صرف بہت سے لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بلکہ فلم، ٹیلی ویژن اور فیشن انڈسڑی کی نمایاں شخصیات نے وڈیو پیغامات کے ذریعے محسن عباس سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *