Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’دبنگ تھری‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

’دبنگ تھری‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

بالی وڈ کی معروف اور کامیاب ترین فلم ’دبنگ‘ کا سیکیوئل ’دبنگ تھری‘ جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین ’بائیکاٹ دبنگ تھری‘ کا ہیش ٹیگ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں بے شمار مداح ہیں اور لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی آنے والی ہر فلم اور گانے کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں۔

سلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ’دبنگ‘ تھی جس کا سیکیوئل جلد نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کے مطابق  سلمان خان کی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ میں ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ایک گانے ’ہُڑہُڑ دبنگ‘ میں ہندو درویش ’سادھو‘ کی طرح لباس پہنے کچھ لوگ گٹار بجاتے ہوئے رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

صارفین کے مطابق یہ گانا ان کے لیے ہندو ثقافت کی تذلیل ہے، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی جانب سے اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں لوگ اس حوالے سے نفرت ظاہر کرنے کے مختلف انداز اپنا رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ’دبنگ تھری‘ پر پابندی لگانے کے حوالے سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Shivalila Gubyad@ShivalilaGubyad

We are proud of our Sadhu, Maharshi who gave us many useful inventions to whom the whole world is following now!

😡Insulating such great Sadhus is insulting our culture!!

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
403 people are talking about this

ٹوئٹر پر شیوالیلا نامی صارف نے ہیش ٹیگ ’BoycottDabang3‘ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سادھو کی تذلیل کرنا ہمارے ہندو کلچر کی تذلیل کرنا ہے‘۔

Hindu Rashtra Sanghatak@HJS_Mohan

We Request all Hindus to film produced by Salman Khan which Insult Hindu Dharma in very Poor Manner

We request @PrakashJavdekar to take Legal legal action against Dabang -3 which hurting religious sentiments of Hindus

Kindly Cancel Censor Certificate@KiranKS

View image on Twitter
414 people are talking about this

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’میری تمام ہندوؤں سے گزارش ہے کہ ’دبنگ تھری‘ کے پروڈیوسر اور سلمان خان  کا بائیکاٹ کریں جنہوں نے ہندو دھرما کی تذلیل کی ہے‘۔

Pooja_JadhavPatil@PoojaPatil19218


the scenes of Sages dancing, Deities being depicted as human beings, etc. are insulting Hindu Sages and Deities. The scenes are just from the trailer and more such denegrating scenes might be there in the entire film.

View image on Twitter
51 people are talking about this

ایک اور صارف نے بھی فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے فی الحال سلمان اور فلم کے بنانے والوں نے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *