Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی سیٹھی آئندہ ہفتے ٹائمز اسکوائر پر نظر آئیں گے

علی سیٹھی آئندہ ہفتے ٹائمز اسکوائر پر نظر آئیں گے

نیو یارک کے مصروف ترین علاقے، ٹائمز اسکوائر کی بڑی بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر معروف کمپنیاں بھاری رقوم کے بدلے اپنے اشتہارات چلانے کی دوڑ میں لگی رہتی ہیں۔ یہ اشتہارات رات کے وقت وہاں کی رنگارنگی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے اس آخری مہینے کی 15 سے 21 تاریخ تک آپ پاکستانی آرٹسٹ علی سیٹھی کو وہاں بار بار دیکھیں گے۔

عالمی فنکاروں کے اشتراک سے بنائی جانے والی ویڈیو جس میں چین کے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والے کمپوزر، ڈو یون کے کام کو سراہا جا رہا ہے اس ویڈیو میں علی سیٹھی بھی نظر آئیں گے۔

یہ ویڈیو، ٹائمز اسکوائر کی بڑی بڑی اسکرینز پر ہر روز دو بار دکھائی جائے گی اور 16 دسمبر کو اسے سولہ بار دکھایا جائے گا۔

گلوکار علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے، میں ہمیشہ ہی سے موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ موسیقی دلوں اور ذہنوں کو جیتنے کا ہنر جانتی ہے اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *