Home / جاگو کھیل / شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کابلی پلاو کے دیوانے نکلے

شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کابلی پلاو کے دیوانے نکلے

راولپنڈی: 

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین آفریدی اور عثمان شنواری پاکستانی کھانوں کے بجائے کابلی پلاو کے دیوانے نکلے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ میچ نہ ہوسکا اور اس دوران پاکستانی اور سری لنکا کے کھلاڑی اپنے من پسند کھانوں کی تلاش میں رہے ایک طرف سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی من پسند ڈش دوسا کی فرمائش کی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی من پسند کھانوں کے لیے دوستوں کو فون کیے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور عثمان شنواری نے اپنے دوست وسیم کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ کوئی ایسا ریستوران تلاش کرو جس میں اچھا اور ذائقہ دار کابلی پلاؤ ملتا ہو جس پر ان کے دوست انہیں کابلی پلاو کھلانے لے گئے۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *