Home / جاگو کھیل / فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے نجات پالی

فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے نجات پالی

لاہور: 

قومی آل راونڈر فہیم اشرف  نے فٹنس مسائل سے نجات پالی اور اب وہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے لئیے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  فہیم اشرف  نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں  پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام میں حصہ لیا۔اب وہ 27 دسمبر کو کھیلے جارہے ڈومیسٹک کرکٹ کے فائنل میں سنٹرل  پنجاب کی نمائندگی کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے فہیم اشرف کا میلبرن رینی گیڈز کے ساتھ  معاہدہ ہوا تھا تاہم  انہوں نے  ڈومیسٹک کرکٹ  کھیلنے کو ترجیح دی ہے، اور لیگ کے منتظمین اور فرنچائزڈٹیم کو اپنی عدم دستیابی کے حوالےسے آگاہ کردیاہے۔

ان کے ساتھ فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی  بگ بیش لیگ میں شرکت نہیں کررہے،دونوں قومی کرکٹرز کی طرف سے معذرت کے بعد ان کے متبادل بھی منتخب کرلیےگئے ہیں۔ فہیم اشرف اور عثمان شنواری کا آٹھ اور پانچ میچوں کے لیے بگ بیش میں شرکت کا معاہدہ ہواتھا۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *