Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اقرا اور یاسر کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا

اقرا اور یاسر کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا

پاکستان کی خوبصورت جوڑی اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی سے متعلق طویل عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھی اور اب اداکارہ اقرا عزیز نے خود اپنی شادی کا کارڈ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اقرا عزیز نے شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی، جبکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا نکاح رواں سال 28 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

ان دونوں کی شادی کا کارڈ بھی ان دونوں کی مزاحیہ اداکاری کی طرح نہایت دلچسپ ہے۔

شادی کے کارڈ پر اقرا نے خود کو ‘سمجھداری کی مثال’ کہہ کر مخاطب کیا جبکہ یاسر کے لیے انہوں نے لکھا کہ وہ ‘دیر آئے درست آئے’۔

اقرا عزیز نے اس موقع پر مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

شادی میں مدعو مہمانوں کو بھی پیغام دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ تحفے لانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ سلامی کے طور پر دل کھول کر مشورے دینے کا خیال ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کے قریبی ذرائع نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ دونوں رواں ماہ کے آخر تک شادی کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق یاسر حسین اور اقرا عزیز رواں ماہ 25 سے 28 دسمبر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: یاسرحسین اور اقراء عزیز نئے سال سے قبل شادی کرلیں گے؟

جہاں 28 دسمبر کو ان کی شادی کی تقریب منعقد ہوگی وہی 25 دسمبر سے دیگر رسومات کا آغاز ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں سب کے سامنے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ایوارڈ تقریب میں یاسر حسین نے منفرد انداز میں اقراء عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی جسے اداکارہ نے قبول کرتے ہوئے ان کی خوشی کو دوبالا کیا تھا۔

شادی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد یاسر حسین نے اقراء عزیز کو سب کے سامنے گلے لگا کر گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

منگنی کرنے کے بعد ہی دونوں کے تعلقات، دونوں کی محبت اور دونوں کی شادی سے متعلق خبریں شروع ہوگئیں اور دونوں نے ماضی میں ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *