Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ہم جیسی عورتیں اپنی قیمت نہیں لگاتیں‘

’ہم جیسی عورتیں اپنی قیمت نہیں لگاتیں‘

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا کوئی بڑی بات نہیں اور اس بار بھی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو ایک ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ماہرہ خان نے ایک ٹوئٹ کی جس پر مومل نامی خاتون نے انتہائی نامناسب کمنٹ کیا۔

مومل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کمنٹ دیا گیا کہ ’ ان جیسی اداکاراؤں کو فوجی افسر ہی ڈراموں میں اعلیٰ کردار دلواتے ہیں، اس لیے ہی وہ نمک حلالی کرتی ہیں، ورنہ ان جیسی 2 ٹکے کی عورتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی‘۔

مومل نامی خاتون کے جواب پر اداکارہ ماہرہ خان بھی خاموش نہیں رہیں اور انہیں کرارا جواب دے کر ’اخلاق‘ اور ’بات کرنے کی تہذیب‘ سکھلادی۔

اداکارہ نے مومل نامی خاتون کے کمنٹ پر جواب دیا کہ ’ان کی ذہنیت ان کے لفظوں سے صاف نظر آ رہی ہے، ان کی کمائی حلال کی ہے ورنہ وہ انہیں اپنے خرچے پر اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول بھیجتیں‘

اداکارہ نے خاتون کو جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’جہاں تک 2 ٹکے کی بات ہے، ان جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور پر لگاتی ہیں‘۔

آخر میں اداکارہ نے ’مومل‘ نامی خاتون کو جواب دیتے ہوئے ’ہاتھ جوڑنے‘ کے اموٹیکن کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

ماہرہ خان کے خلاف انتہائی نامناسب الفاظ لکھنے پر جہاں مومل نامی خاتون کو خود اداکارہ نے کرارا جواب دیا، وہیں اداکار شان شاہد بھی ماہرہ خان کی حمایت میں آگئے اور انہوں نے نامناسب کمنٹ کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی۔

شان شاہد نے بھی مومل کو جواب دیا کہ ’زبان اور الفاظ دونوں سے ان کا معیار نظر آ رہا ہے، شرم آ رہی ہے آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے‘۔

شان شاہد نے مزید لکھا کہ ’ماہرہ خان پاکستانی ہیں اور انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے‘۔

شان شاہد کی طرح اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی ماہرہ خان پر تنقید کرنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا اور ان سے سوال کیا کہ ’اداکاری کرنے والے غلط ہیں یا ان کی اداکاری دیکھنے والے؟

اداکارہ نے خاتون سے سوال کیا کہ ’ وہ خود خدا کے پاس کیا منہ لے کر جائیں گی‘؟

حمیمہ ملک نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والی خاتون کو کہا کہ ’وہ خود ایک مسلمان عورت ہوکر مسلمان خاتون سے بری طرح مخاطب ہو رہی ہیں‘ اور ساتھ ہی انہوں نے ان کی شخصیت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی وہ اچھی مسلمان اور خاتون ہیں‘۔

ماہرہ خان کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر جہاں مومل نامی خاتون کو شان شاہد نے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں دوسرے ٹوئٹر صارفین نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’چلو اگر اداکارہ میں حیا نہیں تو وہ خود تو با حیا بنیں‘۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *