Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘میرا ملک اور لوگ ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں’

‘میرا ملک اور لوگ ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں’

پاکستان کے نامور اداکار شہریار منور نے گوردوارا ننکانہ صاحب پر حاضری دی اور اس موقع کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

شہریار منور کے ہمراہ ان کے بھائی اور بچپن کے دوست کرن سنگھ بھی گوردوارا ننکانہ صاحب پہنچے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک طویل پوسٹ میں شہریار منور نے لکھا کہ ان کا دوست کرن سنگھ لندن سے پاکستان ان سے ملاقات کے سلسلے میں آیا اور وہ گوردوارا ننکانہ صاحب پر حاضری دینے کا خواہشمند تھا۔

اداکار کے مطابق ‘میرے بھائی نے اس سفر کی تیاری کی اور ہم لوگ صبح سویرے لاہور سے روانہ ہوئے، دو گھنٹے کے سفر کے بعد ہم گوردوارا پہنچے، یہ ایک بہترین تجربہ رہا’۔

شہریار منور نے مزید لکھا کہ ‘وہاں کی انتظامیہ نے گرم جوشی کے ساتھ ہمارا استقبال کیا، ہم نے اس مقام کی خوبصورتی، روحانیت اور تاریخ کے ساتھ وہاں دو گھنٹے گزارے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ہمیں لنگر سے گرما گرم کھانا کھلایا گیا اور کڑک چائے پلائی گئی’۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکار کا کہنا تھا کہ ‘ایک ایسے خطے میں جہاں ہم نے سیاست کو نفرت کے آلے کے طور پر استعمال ہوتے دیکھا، وہیں مجھے یہ جان کر اطمینان اور فخر ہے کہ میرا ملک اور میرے ملک کے لوگ ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں’۔

واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔

ضلع نارووال میں واقع کرتارپور میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ بھارت سے بھی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری سنگ بنیاد سے تکمیل تک

یاد رہے کہ کرتار پور گوردوارہ کمپلیکس 400 ایکڑ پر مشتمل ہے، گوردوارے میں بابا گرونانک کے زیراستعمال کنواں سری کھو صاحب بھی موجود ہے۔

گوردوارے کے احاطے میں میوزیم، لائبریری، لاکر روم، امیگریشن سینٹر اور دیگر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، ساتھ ہی لنگرخانہ اور یاتریوں کے قیام کے کمرے بھی تعمیر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ گورداورے کے خدمت گاروں میں سکھ اور مسلمان دونوں شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ریکارڈ مدت میں تعمیر کی گئی اس راہداری پر سکھ یاتریوں نے مبارک باد بھی دی تھی۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *