Home / جاگو کھیل / دورہ پاکستان؛ پی سی بی کو بنگلا دیش بورڈ کو بھیجے گئے خط کے جواب کا انتظار

دورہ پاکستان؛ پی سی بی کو بنگلا دیش بورڈ کو بھیجے گئے خط کے جواب کا انتظار

لاہور: 

پی سی بی کو دورہ پاکستان  کے لیے بنگلا دیش بورڈ کو بھیجے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بھجوائے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی یوتھ اور ویمنز ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو سنیئر ٹیم مکمل دورہ کیوں نہیں کر سکتی۔ اگرٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم نہ بجھوائی تو پھر آئی سی سی کے ایکشن  کے لیے بھی تیار رہیں، مکمل دورہ نہ کرنا آئی سی سی کے منظور شدہ سیکیورٹی پلان کی خلاف ورزی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے موقف پر بنگلا دیش کے پاس انکار کے لیے کوئی مضبوط وجہ نہیں بچی۔ پی سی بی کے مضبوط موقف کی وجہ سے بنگلا دیش بورڈ مشکل میں پڑگیا ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کو خط کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ جنوری میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کو تو رضامند ہے تاہم ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم بجھوانے کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *