Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منشا اور جبران کی منگنی کے خوبصورت لمحات

منشا اور جبران کی منگنی کے خوبصورت لمحات

پاکستان کی نامور اداکارہ منشا پاشا نے گزشتہ روز سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کرکے اپنے سارے مداحوں کو حیران کردیا۔

چند روز سے ان دونوں کے تعلقات پر متعدد رپورٹس سامنے آرہی تھی جس کے بعد منشا پاشا کے مینجر نے خود ان کی منگنی کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی

ان دونوں کی منگنی کی تقریب کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا جبکہ اب منگنی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

دونوں کی جوڑی کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا جارہا ہے۔

اسٹیج پر ان دونوں کے ساتھ بیٹھے تصویر بھی سامنے آئی۔

منشا پاشا نے گلابی جوڑا زیب تن کیا جبکہ جبران ناصر سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔

منشا پاشا اس انداز میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اداکارہ منگنی کی تقریب میں گلابی اور سبز رنگ کے لہنگا چولی میں نظر آئیں جبکہ ان کا خوبصورت دوپٹہ توجہ کا مرکز بنا جسے اومروز برینڈ نے ڈیزائن کیا۔

منشا کو اس تقریب کے لیے نبیلا بیوٹی پارلر نے تیار کیا۔

جبکہ ان کی جیولری ماہ رخ نامی خاتون نے تیار کی۔

منشا پاشا کی والدہ بھی اس تقریب میں گلابی ساڑھی میں نظر آئیں۔

اداکارہ کی اپنی بہنوں کے ہمراہ بھی ایک خوبصورت تصویر سامنے آئی۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کی بھی کچھ شخصیات نے شرکت کی جن میں ژالے سرحدی، جنید خان، فائزہ سلیم اور شہزاد رائے شامل ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *