Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور: 

اسٹیج اور فلم کے نامور اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے۔ اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اشرف راہی نے تھیٹر کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *