Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سائرہ شہروز کی شادی میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

سائرہ شہروز کی شادی میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: 

اداکارہ سائرہ شہروز کی شادی کی تقریب میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ سائرہ شہروز کی سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کے دوران رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں سائرہ اپنی بہن پلوشے یوسف کے ساتھ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سائرہ اورشہروز سبزواری کے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہی تھیں اور اس کی وجہ ماڈل صدف کنول کو قرار دیا جارہا تھا۔  جب افواہیں کچھ زیادہ ہی گردش کرنے لگیں تو شہروز سبزواری نے منظرعام پر آکر اپنی اور سائرہ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں میں طلاق نہیں صرف علیحدگی ہوئی ہے۔

شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول کے حوالے سے بھی گردش کرنے والی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں علیحدگی کی وجہ صدف کنول نہیں ہے بلکہ ہم دونوں نے اپنے رشتے کو تھوڑا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا گزشتہ 6 ماہ سے ہم دونوں ساتھ نہیں رہ رہے۔

دوسری جانب سائرہ شہروز کا اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبروں پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *