Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہولی وڈ اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے ولی فلم کیلئے سہائی ابڑو نے بال کٹوادیے

ہولی وڈ اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے ولی فلم کیلئے سہائی ابڑو نے بال کٹوادیے

کلاسیکل ڈانسر و اداکارہ سہائی علی ابڑو نے ہولی وڈ فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستانی فلم سازوں کی فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے سر کے بال کٹوا لیے۔

اگرچہ یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اداکارہ نے فلمی کردار کے لیے سر منڈوا لیا ہو تاہم یہ پہلا موقع ضرور ہے کہ ڈانسر و اداکارہ نے اپنے بالوں کی قربانی دی ہے۔

سہائی علی ابڑو کو زیادہ تر شہرت اپنی کلاسیکل ڈانس کی وجہ سے حاصل ہے تاہم انہوں نے چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سہائی علی ابڑو نے 2017 میں پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سام مسعود کی فلم ’پیور لینڈ‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

مذکورہ فلم میں سہائی علی ابڑو نے صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے ایک دہائی قبل مقامی وڈیروں سے اپنے خاندان کی زمین کا قبضہ چھڑوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نازو دھاریجو کی زندگی پربنی فلم ’مائی پیورلینڈ‘

نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا، بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا، جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی تھی اور سہائی علی ابڑو نے فلم میں ان کا کردار ادا کیا تھا۔

سہائی علی ابڑو کی فلم پیور لینڈ کافی مقبول ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
سہائی علی ابڑو کی فلم پیور لینڈ کافی مقبول ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

سہائی علی ابڑو کی اسی فلم کو برطانیہ نے 2017 میں آسکر ایوارڈ کے لیے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا تھا تاہم یہ فلم ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔

اور اب سہائی علی ابڑو نے آنے والی سماجی مسائل پر بنی فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے اپنے سر کے بال منڈوا کر ثابت کردیا کہ وہ اداکاری کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

سہائی علی ابڑو نے فلم کے کردار کے لیے بال منڈوانے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر بھی کیں اور بتایا کہ انہیں ایسا کرنے میں ابتدائی طور خوف ہو رہا تھا تاہم انہیں فلم کے ساتھ اداکاروں اور ٹیم نے حوصلہ دلوایا تو وہ بال منڈوانے کے لیے تیار ہوگئیں۔

انہوں نے بال منڈوانے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں سر کے بالوں کے بغیر ایک خاتون کا یہ روپ اور یہ خوبصورتی دیکھ کر منفرد احساس ہو رہا ہے اور وہ خود کو بہادر بھی محسوس کر رہی ہیں۔

سہائی علی ابڑو نے سر کے بال کٹوانے کے بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
سہائی علی ابڑو نے سر کے بال کٹوانے کے بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بال فلم کے کردار کے لیے مںڈوائے کیوں کہ فلم میں ان کے کردار کو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے اور انہوں نے ہر روپ کے لیے الگ ہیئر اسٹائل اپنایا ہے۔

سہائی علی ابڑو نے لکھا کہ فلم کے آخر میں ان کے کردار کو بالوں کو بغیر دکھایا جانا تھا جس وجہ سے انہوں نے بال مںڈوائے۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکار فیصل قریشی اور فاران طاہر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ان کے مطابق ’دی ونڈو‘ کی ہدایات عمار لسانی اور کنزہ ضیا دے رہی ہیں۔

بال منڈوانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے علاوہ بھی سہائی علی ابڑو نے پاکستان سے اٹلی منتقل ہونے کی تصویر بھی شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ اب وہ زندگی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

سہائی علی ابڑو نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ پاکستان سے اٹلی منتقل ہوچکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سہائی علی ابڑو نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ پاکستان سے اٹلی منتقل ہوچکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے لکھا کہ اٹلی نژاد شخص سے شادی کے تین ماہ بعد اب وہ والدین کا گھر چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ گھر آگئی ہیں اور انہیں پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اب مکمل ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ سہائی علی ابڑو نے 2019 میں اٹلی کے ساتھ ڈانسر سے شادی کرلی تھی، شادی سے قبل دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

سہائی علی ابڑو اور اٹالین نژاد ڈانسر کے درمیان تعلقات اس وقت استوار ہوئے جب وہ اٹلی میں ڈانس کی تعلیم و تربیت کے لیے وہیں مقیم تھیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *