Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل

ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل

عالمی ویب سائٹ اسٹائل کریزنے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 18 ویں نمبر پر ہیں۔

خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اورصحت کے حوالے سے مشہور عالمی ویب سائٹ اسٹائل کریز نے دنیا کی 52 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں 2019 میں حسینہ عالم کا تاج سرپرسجانے والی زوزی بینی تنزی، سپر ماڈل بیلا حدید اورانجلینا جولی کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

میگزین نے خواتین کی فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ خوبصورتی کسی شخص کی صرف جسمانی صفات نہیں ہے بلکہ ظاہری خوبصورتی کے علاوہ بھی خوبصورتی ہوتی ہے۔ ایسی چیز جو آپ کی روح سے آتی ہے، خوبصورتی دراصل وہ روشنی ہے جو آپ کے اندر چمکتی ہے اور یہ آپ کی شخصیت میں ہے۔  یہاں دنیا بھر کی ان خواتین کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جنہوں نے اپنے کام کے ذریعے مقام حاصل کیا۔

زوزی بینی  تنزی

فہرست میں پہلے نمبرپر2019 میں مس ورلڈ کا تاج سر پر سجانے والی جنوبی افریقا کی خاتون زوزی بینی تنزی ہیں۔ زوزی بینی سے جب پوچھا گیا کہ موجودہ دور میں وہ کیا اہم ترین چیز ہے جو ہمیں نوجوان لڑکیوں کو سکھانی چاہیے تو انہوں نے اس خوبصورت جواب کے ساتھ سب کے دل جیت لیے کہ مجھے لگتا ہے موجودہ دور میں ہمیں نوجوان لڑکیوں کو جو سب سے اہم چیز سکھانی چاہیے وہ ہے قیادت۔ معاشرے میں اپنی جگہ لینے اور خود کو مستحکم کرنے سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں۔

بیلا حدید

فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل بیلا حدید ہیں۔

دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔

اسکارلٹ جانسن

ایوینجرز سیریز سمیت متعدد کامیاب ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اسکارلٹ جانسن دنیا کی چوتھی خوبصورت خاتون قرار پائی ہیں۔

بلیک لائیولی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی اداکارہ بلیک لائیولی خوبصورت خواتین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہیں۔

انجلینا جولی

ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی کو دنیا کی چھٹی خوبصورت خاتون قرار دیا گیا ہے۔

ہالے بیری

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ہالے بیری دنیا کی ساتویں خوبصورت خاتون قرار پائی ہیں۔

ایشوریا رائے بچن

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بیونسے

خوبصورتی اور ذہانت کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے ہالی ووڈ کی ٹاپ گلوکارہ و اداکارہ بیونسے کانام آتا ہے جو اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا دسویں نمبر پر خوبصورت خاتون قرار پائی ہیں۔

ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں اٹھارہویں پوزیشن حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ خان نہ صرف پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز عاطف اسلم کے ساتھ فلم ’’بول‘‘ کے ذریعے کیا۔ تاہم اس سے قبل وہ شوبز میں بطور وی جے کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ انہیں ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ سے شہرت ملی۔ بعد ازاں انہوں نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *