Home / جاگو ڈیلس نیوز / ٹیکساس کنگ ارونگ میں ماہانہ محفل میلاد ،ذکر اذکار کا انعقاد کی گیا

ٹیکساس کنگ ارونگ میں ماہانہ محفل میلاد ،ذکر اذکار کا انعقاد کی گیا

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ٹیکساس کنگ ارونگ میں ماہانہ محفل میلاد ،ذکر اذکار کا انعقاد کی گیا،اس موقع پر علامہ مختیار احمد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت اسماعیل علیہ اسلام نے اللہ کی رضا ور خوشنودی کیلئے جو عمل کیا اور اپنے والد کی جس طرح تابیداری کی ، اس سے رب پاک کی رحمت کو جوش آیا اس کے سبب ہی ان کی جگہ حضرت جبریل مینڈھا لے کر عین اس وقت آ گئے جب حضرت ابراہیم  اپنے رب کے حکم پر انی جان سے عزیز بیٹے کو اس کی راہ میں قربان کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اگر ہمیں بڑی سے بڑی چیز کی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے اس کو اس کی راہ میں قربان کر دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ قربانی کے موقع پر ہم جو وظیفہ ورد کرتے ہیں، اس کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت ابراہیم اپنے بیٹے کو لے کر قربان کرنے والے تھے تو حضرت جبریل نے بلند آواز س عین اس وقت کہا کہ اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر لااللہ اللہ والا اکبر اس دوران نیچے بکرا آ چکا تھا، بکرے کو جب ذبح کر دیا تو حضرت اسماعیل نے جب سر اٹھایا اور دیکھا کہ میری جگہ بکرا قربان  ہو گیا تو انہوں نے کہا کہ واللہ الحمد اس طرح حضرت اسماعیل کے منہ سے نکلنے والے جملے تھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بچوں کو بتایا چاہیے کہ  اس میں ان تینوں کی پاور ہے، اس کے بعد محمد ۖ اور کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی پاور ہے، انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ اس طرح ہیں کہ گھر کا بڑا کوئی لفظ بولے تو اس کا پور کچھ اور ہوتا ہے اور گھر کا عام فرد وہی لفظ بولے تو اس کا پور کچھ کمزور ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کو رب کے کلام کے پاور کا پتہ ہوتا ہے، اس موقع پر مقامی نعت خوانوں نے حضور ۖ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ آنے والے افراد میں لنگر اور نیاز تقسیم کیا گیا، محفل میلاد میں ٹیکساس کنگ کے مالکان علی خاور، نبیل خاور اور دیگر نے شرکت کی، واضح رہے کہ ٹیکساس کنگ کئی دہائیوں سے یہ ماہانہ ذکر واذکار کی محفل ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو ٹیکساس کنگ میں منعقد کر کے عوام الناس کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس ذکر میں شامل ہوں اور دین کی باتیں ان کو پہنچائی جا سکیں۔

Check Also

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *