Home / جاگو کھیل / کرکٹر گوتم گھمبیر انتہا پسند جماعت بی جے پی میں شامل ہوگئے

کرکٹر گوتم گھمبیر انتہا پسند جماعت بی جے پی میں شامل ہوگئے

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

امکان ہے کہ گوتم گھمبیر آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔

گھمبیر نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کا اعلان بی جے پی کے وزراء کی موجودگی میں نئی دہلی میں پریس ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

گوتم گھمبیر 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے اور انہیں حال ہی میں بی جے پی کی حکومت نے پدماشری ایوارڈ بھی دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم نریندرا مودی کے وژن سے متاثر ہوکر کیا اور بی جے پی کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

Check Also

ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل

اولمپیئن ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل ہوگئے۔ ارشد ندیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *