Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاطف اسلم اور ہمایوں سعید کا ساتھ کیسا رہا؟

عاطف اسلم اور ہمایوں سعید کا ساتھ کیسا رہا؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ہمایوں سعید کے ڈرامے’جینٹل مین‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔

اُنہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے یہ بات کافی عجیب لگتی ہے کہ ہمایوں سعید کافی عرصے سے میرے آس پاس ہی ہیں لیکن ہم نے کبھی ساتھ کام نہیں کیا اور اب جب پہلی بار ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یہ تجربہ لاجواب تھا‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ صرف ہمایوں سعید ہی نہیں بلکہ ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کے ساتھ بھی کام کے دوران بہت زبردست وقت گزرا اور سب کی مشترکہ رائے سے اس ڈرامے کے او ایس ٹی کی موسیقی ترتیب دی گئی۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم نے اس اوریجنل ٹریک کے بارے میں یہ بھی بتایا تھا کہ جب میں اُنہوں نے یہ گانا ریکارڈ کروایا تو اس وقت بارش ہو رہی تھی اس لیے اُنہیں یقین تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند آئے گا۔

اُنہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ جب بھی بارش کے دوران کوئی گانا ریکارڈ کرواتے ہیں تو وہ گانا ہٹ ہوتا ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *