Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آننت اور رادھیکا کا پری ویڈنگ راؤنڈ 2، کون کون پرفارم کرے گا؟

آننت اور رادھیکا کا پری ویڈنگ راؤنڈ 2، کون کون پرفارم کرے گا؟

دنیا کی نویں اور ایشیا کی پہلی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈنگ راؤنڈ 2 میں بیک اسٹریٹ بوائز، کیٹی پیری، شکیرا اور پٹبل پرفارم کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کا پری ویڈینگ راؤنڈ 2 ایک کروز شپ پر منعقد ہو رہا ہے، جو 28 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

تقریباً 5 روز تک جاری رہنے والی ان تقریبات کا انعقاد کروز شپ پر ہو رہا ہے، جو اٹلی سے جنوبی فرانس کا سمندری سفر مکمل کرے گا۔

اس سفر کے دوران شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تقریبات میں دنیا بھر سے تقریباً 800 مہمان شریک ہو رہے ہیں جن میں بالی ووڈ کے ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

کروز شپ اپنا سمندری سفر مکمل کرنے کے بعد جب جنوبی فرانس کے شہر کانز پہنچے گا، تو ان مہمانوں کی تفریح کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بیک اسٹریٹ بوائز، کیٹی پیری، شکیرا اور پٹبل پرفارم کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوں تو یہ پارٹی صرف 5 گھنٹے جاری رہے گی لیکن اس میں پرفارم کرنے کے لیے گلوکارہ شکیرا نے 150 کروڑ بھارتی روپے جبکہ کیٹی پیری 420 کروڑ بھارتی روپے وصول کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پٹبل نجی تقریب میں شرکت کے لیے 5 لاکھ ڈالر وصول کرتے ہیں جبکہ بیک اسٹریٹ بوائز 5 سے 7 کروڑ بھارتی روپے وصول کر رہے ہیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *