Home / جاگو بزنس / اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کر دیا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔

اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

Check Also

بجٹ میں پراپرٹی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے فیڈرل ایکسائز ٹیکس عائد

وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *