Home / تازہ ترین خبر / لاہور: کار سرکار میں مداخلت پر حساس ادارے کا جعلی کرنل گرفتار

لاہور: کار سرکار میں مداخلت پر حساس ادارے کا جعلی کرنل گرفتار

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک جم کو سیل کرنے کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے والے حساس ادارے کے جلعی افسر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کورنا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک جم کو چیک کیا تو وہاں موجود ایک شخص نے خود کو حساس ادارے کا کرنل ظاہر کوتے ہوئے کارروائی سے روکا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے چیک کیا تو خود کو کرنل ظاہر کرنے والے شخص کا حساس ادارے کا کارڈ جعلی نکلا جس پر ضلعی انتظامیہ نے ملزم شہزاد نواز کو گرفتار کروا کے مقدمہ درج کروا دیا۔

Check Also

عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *