Home / جاگو دنیا / دنیا کے امیر ترین شخص کی سابق اہلیہ نے 4 ارب ڈالر سے زائد رقم عطیہ کردی

دنیا کے امیر ترین شخص کی سابق اہلیہ نے 4 ارب ڈالر سے زائد رقم عطیہ کردی

امیزون کے مالک جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ نے جولائی سے تاحال 4 ارب 2 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خیراتی اداروں کو دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کی مطلقہ میکینزی اسکاٹ کی جائیداد اس سال 23.6 بلین ڈالر کی اضافے کے ساتھ 60.7 بلین ڈالر ہوگئی جس پر انہوں نے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر امدادی رقم کے طور پر چیریٹی میں دیدی۔

میکینزی اسکاٹ نے کورونا سے متاثر اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے لیے رواں برس جولائی میں ایک ارب 7 کروڑ مالیت کے  تحائف کا اعلان کیا تھا جس کے صرف 4 مہینوں بعد 4 ارب اور 2 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کی 18 ویں امیر ترین شخصیت نے اپنے بلاگ میں امدادی رقم کی تقسیم کے حوالے سے خاکہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ تازہ ترین شراکت کی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنا زیادہ منافع ہونے پر میں نے اپنی ٹیم سے پوچھا کہ اس خوش قسمتی کو تیزی سے دوسروں تک کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

میکینزی نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا کہ عالمی وبائی بیماری نے پہلے ہی سے غربت سے لڑنے والوں کی زندگیوں کو مزید تباہ کن مرحلے پر لا کھڑا کیا ہے۔ معاشی نقصان اور صحت کے نتائج یکساں طور پر خواتین اور غربت میں زندگی گزارنے والوں کے لیے بدتر ہیں لیکن اس وبا نے ارب پتیوں کی دولت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

فلاحی کاموں کے ایڈوائزری ادارے ’راک فیلر پلانٹروپی ایڈوائزرس‘ کی چیف میلیسا برمن نے میڈیا کو بتایا کہ میکینزی اسکاٹ کے غربا کے لیے تحائف اور امداد اس سال 6 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو ایک سال میں چیریٹی اداروں کو کسی ایک شخص کی جانب سے دی گئی سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔

واضح رہے کہ میکینزی اور دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی شادی گزشتہ برس ختم ہوگئی تھی جس کے لیے امیزون کے مالک کو اپنی اہلیہ کو 38 ارب ڈالر دینا تھے اس طرح یہ دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ثابت ہوئی تھی۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *