Home / تازہ ترین خبر / پنجاب سی ٹی ڈی نے ٹی ایل پی کے مالی اعانت کاروں کےخلاف کارروائی کی تیاری کرلی

پنجاب سی ٹی ڈی نے ٹی ایل پی کے مالی اعانت کاروں کےخلاف کارروائی کی تیاری کرلی

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک بھر میں 328 بڑے فنانسرز کا سراغ لگانے کے بعد کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی۔

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ان میں زیادہ تر بزنس مین، صنعتکار اور تاجر ہیں جو کراچی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے بڑے کاروباری مراکز سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو جنوبی پنجاب سے بھی مالی اعانت کا ایک بہت بڑا حصہ مل رہا ہے جہاں 72 فنانسرز کالعدم مذہبی سیاسی جماعت کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کالعدم تنظیم کے قیام کے بعد سے ہی حکومت مخالف مظاہروں، مہم اور اس طرح کے دیگر اقدامات کو چلانے کے لیے مالی اعانت فراہم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ٹی ایل پی کو ممکنہ طور پر ملنے والی بین الاقوامی فنڈزنگ کا جائزہ لینے کےلیے تجویز پر بھی غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اس وقت بینک اکاؤنٹس اور تنظیم کے لین دین کے طریقہ کار کی تفصیلات حاصل کررہا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کے بعد سی ٹی ڈی نے فنانسرز کے منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا تھا اور صوبائی حکام نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس کی مرکزی، علاقائی اور ضلعی کمانڈ کے خلاف 54 سے زیادہ مقدمات درج کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کے بعد تنظیموں یا افراد کو ٹی ایل پی کو کسی قسم کی مالی امداد فراہم کرنے پر سختی سے ممانعت کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے اس وقت تفتیش کے دائرہ کار میں توسیع کی جب ٹی ایل پی کی ملکیت میں لگژری گاڑیوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر سامان کی موجودگی کے بڑے پیمانے پر نیٹ ورک کا پتا لگایا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کال ریکارڈوں سے حاصل کردہ ڈیٹا اور فوجداری مقدمات میں گرفتار افراد سے حاصل کردہ معلومات نے تنظیم کے مالی اعانت کے منظم نیٹ ورک کے حیرت انگیز انکشافات کیے۔

عہدیدار نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے 328 بڑے تاجروں، صنعت کاروں اور تاجروں کی فہرست تیار کی ہے جن میں مکمل تفصیلات کے ساتھ نام، کاروبار کی نوعیت اور رقم کے لین دین کا طریقہ بھی شامل ہے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور سے 54، گوجرانوالہ سے 46، فیصل آباد سے 45، کراچی سے 37، سرگودھا سے 27، ملتان اور ڈی جی خان سے 24، راولپنڈی سے 24، بہاولپور سے 23 اور شیخوپورہ سے 22 کاروباری افراد کا سراغ لگایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنانسرز کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ زیر حراست 213 مرکزی، علاقائی اور ضلعی رہنماؤں، کارکنوں اور مددگاروں کو چوتھے شیڈول کے تحت رکھا گیا ہے۔

ٹی ایل پی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے متعلق پنجاب حکام نے سخت نوٹس لیا ہے۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *