Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خاتون میک اپ آرٹسٹ کا منفرد انداز میں علی سدپارہ کو خراج تحسین

خاتون میک اپ آرٹسٹ کا منفرد انداز میں علی سدپارہ کو خراج تحسین

خاتون میک اپ آرٹسٹ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران جان کی بازی ہارنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسما نامی میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے چند سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اسما کو میک اپ تکنیک کے ذریعے علی سدپارہ سے قدرے مشابہ روپ دھارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں علی ظفر کی خوبصورت آواز میں لگایا جانے والا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ ویڈیو کو مزید خوبصورت بنارہا ہے۔

اسما کی جانب سے شیئر کیے گئے کیپشن میں رواں برس کو محمد علی سدپارہ کے نام کیا گیا۔

آرٹسٹ نے لکھا کہ یہ اس برس جشن آزادی کے موقع پر میری جانب سے کی جانے والی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

اسما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خاتون کی محنت کو سراہ رہے ہیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *