Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ماں باپ میری شادی کیلئے پریشان ہیں‘

’ماں باپ میری شادی کیلئے پریشان ہیں‘

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے والدین ان کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔

تاپسی اور ان کی بہن شگون پنو نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اداکارہ کی بہن نے بتایا کہ ہم نے شادی کی جگہ منتخب کرلی ہے بس اب شادی کا فیصلہ باقی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے والدین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ دونوں بہنوں میں سے کوئی ایک شادی کیلئے ہاں کہہ دے، وہ شادی کیلئے کافی پریشان ہیں۔

ایک اور انٹرویو میں تاپسی کا کہنا تھا کہ میرے ماں باپ مجھ سے کہتے ہیں کہ بس شادی کرلو، کسی سے بھی کرلو لیکن کرلو، وہ سمجھتے ہیں کہ شاید میں کبھی شادی نہ کروں۔

تاپسی نے بتایا کہ میں جب بھی کسی شخص کے ساتھ ڈیٹ کرتی ہوں تو یہ بات ذہن میں رکھتی ہوں کہ اگر یہ شادی کے قابل ہے تب ہی میں اپنا وقت اسے دوں، میں اس کے ساتھ اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کرسکتی جس کے ساتھ شادی ہی نہ کرنی ہو۔

خیال رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو کی کافی عرصے سے ڈنمارک کے ایتھلیٹ بیڈمنٹن کے کھلاڑی میتھیاس کےساتھ دوستی ہے تاہم دونوں کی جانب سے کسی نے تاحال شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *