Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل 9 ڈرافٹ: فرنچائزز نے بڑے نام منتخب کرلیے

پی ایس ایل 9 ڈرافٹ: فرنچائزز نے بڑے نام منتخب کرلیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کرلیا۔ 

لاہور میں جاری ڈرافٹنگ میں ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینم میں کیرون پولارڈ کو پک کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے شیرفن ردرفورڈ کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کرلیا، پشاور زلمی نے افغانستان کے نور احمد کو پک کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاسٹ بولر محمد عامر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا اور لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو پک کرلیا۔

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈر ڈوسن کو پک کیا۔

پلاٹینم کیٹیگری کی راؤنڈ ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے جارڈن کاکس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز کا انتخاب کرلیا۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *