Home / جاگو دنیا / بھارت، موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ، 4 بچے لقمہ اجل بن گئے

بھارت، موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ، 4 بچے لقمہ اجل بن گئے

بھارت میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے ضلع میراٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے، بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہےتاہم اب بھی زیر علاج ہیں۔

Check Also

غزہ سے متعلق پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی غزہ سے متعلق پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *