Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آخر دانیال ظفر اور ماورا حسین کے بیچ کیا چل رہا ہے؟

آخر دانیال ظفر اور ماورا حسین کے بیچ کیا چل رہا ہے؟

پاکستانی معروف گلوکار اور اداکار دانیال ظفر نے اداکارہ ماورا حسین سے دبے الفاظوں میں محبت کا اظہار کردیا، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد اداکار امیر گیلانی سے ہمدردی کرنے لگی جبکہ بعض کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دانیال ظفر نے ساتھی اداکارہ ماورا حسین کے سنگ چند خوبصورت رومانوی تصاویر شیئر کی ہیں۔

گوکہ یہ تصاویر بلیک اینڈ وائٹ ہیں لیکن ان تصاویر میں دونوں کی آنکھوں کی چمک اور مسکراہٹ کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں دونوں فنکار ساحل پر رومانوی انداز میں موجود ہیں اور ان کی جوڑی بھی انتہائی حسین لگ رہی ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں دانیال ظفر نے ماورا حسین کا نام لیے بغیر ان سے ایک اہم سوال پوچھ لیا جس نے مداحوں اور صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

دانیال ظفر نے لکھا کہ ’اگر میں بولوں مجھ کو تم سے پیار ہوا‘۔

ایک جانب سمندر کنارے ان دونوں فنکاروں کا سائیکل اور پھولوں سے بھرپور یہ رومانوی انداز بعض سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔

آخر دانیال ظفر اور ماورا حسین کے بیچ کیا چل رہا ہے؟

دوسری جانب بعض صارفین جو ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کے مداح ہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر تذبذب کا شکار ہیں۔

یہاں یہ واضح رہے کہ دانیال ظفر نے کمال مہارت سے اس کیپشن میں ’ایل ٹی ایم‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے یہ اشارہ دے دیا کہ یہ تصاویر حقیقی نہیں بلکہ ایک نئے پروجیکٹ کی شوٹ کے سیٹ سے شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ناظرین جلد دانیال ظفر اور ماورا حسین کو ایک نئے پروجیکٹ ’لیٹس ٹرائی محبت‘ میں دیکھ سکیں گے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *