Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مہوش حیات، ہنی سنگھ کی میوزِک ویڈیو میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی

مہوش حیات، ہنی سنگھ کی میوزِک ویڈیو میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات جلد ہی بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی میوزِک ویڈیو میں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہنی سنگھ اور مشہور اسٹائلسٹ راؤ علی خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنے پسندیدہ دیسی کلاکار ہنی سنگھ کے ساتھ ایک نئے شاندار ٹریک کے لیے تعاون کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر بھی ہنی سنگھ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں ہنی سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آدمی ہر لحاظ سے ایک حقیقی فنکار ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے اندازہ ہوا کہ انہیں خالص ہنر اور ویژن کے ساتھ کس قدر کثرت سے نوازا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ہنی سنگھ کا جذبہ واقعی بے مثال ہے اور انہیں ان کے کام جو انہیں اپنے فن کا غیر متنازع بادشاہ بناتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں جب ہنی سنگھ نے مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو ’زندہ دل‘ انسان قرار دیا تھا تب سے ہی یہ قیاس آرئیاں ہو رہی تھیں کہ یہ دونوں کسی نئی میوزِک ویڈیو کے لیے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *