Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / لاپتہ سوڈھی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

لاپتہ سوڈھی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے معروف سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے لاپتہ اداکار گروچرن سنگھ (روشن سنگھ سوڈھی) کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ گروچرن کی ایئرپورٹ جانے سے قبل کی ویڈیو ہے۔

ویڈیو میں لاپتہ اداکار کو نئی دہلی کے علاقے پالم میں ایک ٹریفک انٹرسیکشن کو پار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اداکار کے کندھے پر انکا بیگ بھی موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گروچرن سنگھ نے ڈرامے میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پائی۔ انکے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ چار روز سے لاپتہ ہیں۔

والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 50 سالہ گروچرن سنگھ 22 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے ممبئی کیلئے گھر سے نکلا تھا، وہ نا تو ممبئی پہنچا اور نا ہی واپس گھر آیا، اس سے فون پر بھی رابطہ نہیں ہورہا، ہم اسے تلاش کررہے ہیں لیکن وہ اب تک لاپتہ ہے۔

ادھر گروچرن کی گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروادی گئی ہے، تاہم ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *