Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریانکا چوپڑا نے میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار کردیا

پریانکا چوپڑا نے میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار کردیا

بالی ووڈ سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ پریانکا چوپڑا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال میٹ گالا میں شرکت نہیں کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال میٹ گالا کا میلہ 6 مئی کو نیویارک میں منعقد ہوگا، جس میں ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

تاہم فلم بےواچ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے دستاویزی فلم، ٹائیگر کی تشہیری مہم کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال میٹ گالا میں شرکت نہیں کرسکیں گی کیونکہ وہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گی۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ میں نہیں جانتی کہ اس سال کون کون شرکت کرئے گا لیکن مجھے یہ معلوم ہے کہ میں نہیں ہوں گی کیونکہ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شرکت تو نہیں کرسکتی لیکن میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتیں دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *