Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / تاپسی پنو نے اپنی شادی پر لہنگے کی بجائے شلوار قمیض کیوں پہنا؟

تاپسی پنو نے اپنی شادی پر لہنگے کی بجائے شلوار قمیض کیوں پہنا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی شادی پر لہنگے کی بجائے شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیا تھا۔

تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے عروسی لباس پر دیگر ساتھی اداکاراؤں کی طرح زیادہ پیسے خرچ نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں سکھوں کے گردوارہ میں ہوتی شادیاں دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں اور اسی لیے میں ہمیشہ سے اپنی شادی پر سکھوں کے روایتی انداز میں سرخ رنگ کے شلوار قمیض کے ساتھ سنہرے رنگ کے بارڈر والا دوپٹہ پہنے دلہن بننا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ لڑکی اسی طرح کا لباس پہنے دلہن لگتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ شادی پر ایسے جوڑے کا انتخاب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میں اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتی تھی اسی لیے میرے کالج کی دوست منی بھاٹیہ نے ہی میری شادی کی تمام تقریبات کے لیے میری پسند کے کپڑے ڈیزائن کیے۔

تاپسی پنو نے کہا کہ میں نے اپنی پوری شادی میں کوئی لہنگا نہیں پہنا تھا کیونکہ میں تمام تقریبات میں خوب لطف اندوز ہونا اور ڈانس کرنا چاہتی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو نے گزشتہ ماہ اپنے دیرینہ دوست میتھیاس بو سے شادی کی ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *