Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شتروگھن سنہا کو شمی کپور نے آر کے اسٹوڈیوز سے کیوں باہر نکالا؟

شتروگھن سنہا کو شمی کپور نے آر کے اسٹوڈیوز سے کیوں باہر نکالا؟

بھارتی فلم انڈسٹری اسٹارز کے درمیان دشمنی سے بھری ہوئی ہے، جس کا ایک واقعہ شتروگھن سنہا کے ساتھ بھی پیش آچکا ہے جب شمی کپور نے انہیں آر کے اسٹوڈیوز سے باہر نکال دیا تھا۔ 

شتروگھن سنہا لیجنڈری اداکار راج کپور کے بڑے مداح رہے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شتروگھن سنہا راج کپور کی ہی وجہ سے اداکار بنے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور نے شتروگھن سنہا سے متعلق کچھ الفاظ کہے جس پر شتروگھن نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

شتروگھن ہر انٹرویو کے دوران یہ کہتے تھے کہ اسٹارز کو مداحوں کے درمیان بیٹھ کر حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے لفظوں پر احتیاط برتنی چاہیے۔

اس پر پرتھوی راج کپور کے دوسرے بیٹے شمی کپور آگ بگولہ ہوگئے اور دونوں کا راج کپور (آر کے) اسٹوڈیوز میں آمنا سامنا ہوا جہاں تکرار ہاتھاپائی میں بدل گئی۔

معاملہ یہاں تک بگڑ گیا کہ شمی کپور نے شتروگھن سنہا کا کالر پکڑ کر انہیں آر کے اسٹوڈیوز سے باہر نکال دیا۔

مذکورہ واقعے کے بعد شتروگھن سنہا نے اپنے کمنٹس پر پرتھوی راج کپور سے معافی بھی مانگی تھی۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *