Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرینہ کپور خان یونیسیف کی سفیر مقرر

کرینہ کپور خان یونیسیف کی سفیر مقرر

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا بھارت میں سفیر مقرر کردیا گیا۔

یونیسیف بھارت نے بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

کرینہ کپور خان سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ یونیسیف انڈیا سے 2014 سے منسلک ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور یونیسیف بھارت کےلیے سیلیبریٹی ایڈووکیٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

اپنے بیان میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ یونیسیف کے ساتھ بطور سفیر بھارت کام جاری رکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی آواز اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کمزور بچوں اور انکے حقوق کےلیے کوشش کروں گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہر بچے کو بچپن گزارنے اور اسے اپنے مستقبل کو سنوار کیلئے موقع ملنے کا پورا حق ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *