Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے درمیان طلاق ہونے کی پیشگوئی کردی۔

کے آر کے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ ’پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا سے اپنی راہیں جدا کرلیں گی اور اس کے بعد راگھو چڈھا کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر پرینیتی چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی  ہیں تو اُنہیں بھی سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کبھی بھارت واپس نہیں آسکیں گی اور یہ وہ قبول نہیں کریں گی‘۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ سال 24 ستمبر کو بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *