Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ اداکار اشوتوش رانا نے ڈیپ فیک ویڈیو کے معاملے پر لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ ایک نظم پڑھتے ہوئے لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ایک سیاسی پارٹی کے سپورٹرز کی جانب سے ان کی ڈیپ فیک ویڈیو بنائی گئی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے کسی کا بھی چہرہ کسی ویڈیو پر لگا کر اس کی کردار کشی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا وہ صرف اپنی اہلیہ، بچوں، اہلخانہ اور اپنے گرو کو جواب دینے کا پابند ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ اداکار بننے سے پہلے ایک  سیاستدان تھے، اسی لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ میں سیاست میں واپسی کا ارادہ رکھتا ہوں جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اشوتوش رانا سے پہلے بالی ووڈ کے دیگر اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف، نورا فتحی، سونو سود، عالیہ بھٹ اور رشمیکا مندانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکی ہیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *