Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / لوگ مجھے علیزے شاہ کا ہمشکل قرار دیتے ہیں: اقراء راجپوت

لوگ مجھے علیزے شاہ کا ہمشکل قرار دیتے ہیں: اقراء راجپوت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ و ماڈل اقراء راجپوت نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے لوگ اُنہیں معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ سے تشبیہ دیتے ہیں۔

اقراء راجپوت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے اور مختلف موضوعات پر بات کی۔

اقراء راجپوت نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بہت سے لوگ مجھے اداکارہ علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جہاں بھی شوٹنگ یا کسی تقریب میں جاتی ہوں تو ہر کوئی علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتا ہے، اب تو مجھے بھی اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ میں علیزے شاہ جیسی دکھائی دیتی ہوں۔

اقراء راجپوت نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر بھی علیزے شاہ کو بہت پسند کرتی ہوں، خوشی کی بات ہے کہ لوگ اداکارہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔

اقراء راجپوت کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج تک اداکارہ علیزے شاہ سے نہیں ملی لیکن وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *