Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / طلعت حسین سے دوستی 50 برسوں پر محیط ہے: انور مقصود

طلعت حسین سے دوستی 50 برسوں پر محیط ہے: انور مقصود

پاکستانی لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طلعت حسین سے میری دوستی 50 برسوں پر محیط ہے، وہ ایک بڑے اداکار اور اچھے انسان تھے، ان کے انتقال پر دلِ افسردہ ہے۔

ٹورنٹو میں نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ طلعت حسین نے میرے کئی ڈراموں میں کام کیا، وہ کمال کے صداکار تھے، ان کی جدائی پر یہی کہنا چاہوں گا کہ آج ایک اور ستارہ ٹوٹا۔

خیال رہے کہ انور مقصود اپنے شوز کے سلسلے میں کینیڈا اور امریکا کے دورے پر ہیں۔

ٹورنٹو میں انٹرنیشنل سینٹر مسی ساگا میں کسی پاکستانی آرٹسٹ کا یہ سب سے بڑا شو تھا۔

ڈیلاس امریکا اور کینیڈا کے شہروں کیلگری اور وینکوور میں بھی ان کے شوز ہو رہے ہیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *