Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے پر ردعمل

شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے پر ردعمل

بھارت کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو چندی گڑھ ایئر پورٹ پر لیڈی کانسٹیبل نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارا تھا۔

اس واقعے پر اپنے ردعمل میں شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ میری کنگنا رناوت کے لیے محبت میں کوئی کمی نہیں آئی، اگر سیکیورٹی اہلکار قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردیں تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں اور انہوں نے کانگریس کے رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *