Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکاری کے پیچھے 8 سالہ محنت ہے، 6 مزید گانے ریلیز کروں گا: چاہت فتح علی خان

گلوکاری کے پیچھے 8 سالہ محنت ہے، 6 مزید گانے ریلیز کروں گا: چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا پر راتوں رات وائرل ہونے والے گانے ’بدو بدی‘ ریمکس کے گلوکار چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکاری کے پیچھے اُن کی 8 سالہ محنت ہے، وہ مزید 6 گانے ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے گایا گیا گانا ’بدو بدی‘ 28 ملین ویوز تک پہنچنے کے بعد کاپی رائٹ کے سبب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

اب گلوکار نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ ’بدو بدی2‘ ریلیز کریں گے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنا گانا بدو بدی چھوٹی عید کی چاند رات کو ریلیز کیا تھا جسے آپ سب نے بہت پسند اور شیئر کیا اور گانے کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔‘

گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ گلوکاری کے شعبے سے آٹھ سال سے منسلک ہیں اور گلوکاری کر رہے ہیں، اُنہوں نے گزشتہ دو برسوں کے درمیان 35 گانے ریلیز کیے ہیں جن میں سے 17 ہٹ ہوئے ہیں، یہ سب میرے مداحوں کی وجہ سے ہے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ اب وہ اپنے مزید 6 گانے اور آئندہ عید الاضحیٰ پر ایک فلم بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *