Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ شبنم کا بنگلا دیش سے دوبارہ پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

اداکارہ شبنم کا بنگلا دیش سے دوبارہ پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

 لاہور: 

ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے بنگلا دیش سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شبنم نے باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ 11 جولائی کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں قیام کے لئے انہوں نے کراچی میں گھر بھی لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ شبنم نے پاکستان فلم انڈسٹری میں یاد گار کام کیا لیکن چند سال پہلے وہ اپنے آبائی ملک بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھی۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل’موہنی مینشن کی سنڈریلائیں‘ کے ذریعے شوبز میں واپسی کی ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *