Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عدنان صدیقی کی رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے خصوصی درخواست

عدنان صدیقی کی رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے خصوصی درخواست

کراچی: 

نامورپاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ صیام روزے کی اصل روح کو سمجھیں۔

پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پراپنے تمام چاہنے والوں اورامت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ عموماً رمضان المبارک کے دوران ہم سب کے گھرمیں روزمرہ سے زیادہ کھانا بنتا ہے جو بعد میں ضائع ہوجاتا ہے لہذٰا آپ سب سے میری درخواست ہے کہ کھانا ضائع کرنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیں، اس طرح ہمیں ثواب بھی زیادہ ملے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبز شخصیات کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

عدنان صدیقی نے مزید لکھا میں نے غورکیا ہے کہ روزے کے دوران ہم جلدی غصے میں آجاتے ہیں، جب کہ روزہ ہمیں برداشت کرنے اور خود پر قابو رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ہم اللہ کے لئے روزہ رکھتے ہیں تو کیوں ہم تیز گاڑی چلاتے ہیں اورروزے کے دوران دوسروں پر چلاتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ فنکاروں کی امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

عدنان صدیقی نے کہا روزہ بوجھ نہیں ہے بلکہ رمضان المبارک کا مہینہ تو خدا کی طرف سے ہمارے لیے رحمت ہے یہ مہینہ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے جس کا مطلب زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا اورمحبت پھیلانا ہے۔

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *