Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہتک عزت دعویٰ؛ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور

ہتک عزت دعویٰ؛ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور

لاہور: 

سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئےہتک عزت کے دعوی کو فوری طور پر دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کاحکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ سیشن جج لاہور نے میشا شفیع کے جج تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوی کو فوری ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ 11مئی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا جج پرجانبداری کا الزام

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کرنے والے جج پرعدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئےجج پر جانبداری کاالزام لگایاتھا اور درخواست دائر کرتے ہوئےکہا تھا کہ سیشن جج لاہورہتک عزت کے دعوی کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا فوری حکم دیں۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔

کیس کا پس منظر

گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفر پر جنسی ہراسانی  کاالزام لگایاتھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا، یہ کیس لاہور کی سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *