Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فنکاروں کی لاہور دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

فنکاروں کی لاہور دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 

 لاہور: 

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاہور میں داتا دربار کے سامنے ہونے والے خود کش بم دھماکے پر جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو افسردہ کیا ہے وہیں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی  خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید ، حمائمہ ملک،  فیصل قریشی، حمیرا ارشد، جواد احمد، میگھا، عالیہ علی، شاہدہ منی، سونیاخان، پرویز کلیم، سید نور، ریشم، سائرہ نسیم، ترنم ناز، غلام عباس، زارا احمد اور احسن خان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: داتا دربار لاہور کے باہر پولیس پر خودکش حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید

فنکاروں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے یہ امت مسلمہ اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے اس خودکش حملے میں ایلیٹ فورس کے جوانوں اور عام شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ خودکش حملہ آور داتا دربار تک نہیں پہنچا اگر وہ وہاں پہنچتا تو بہت زیادہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا، ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس مبارک مہینے میں سکیورٹی کے مزید بہتر انتظامات کریں تاکہ عبادت کے لیے مساجد درگاہوں کا رخ کرنے والے شہری محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ پاکستان کے دشمنوں اور اسلام مخالف لابی کی کارروائی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا ہے، فنکاروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *