Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمران خان سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان نے میرا دل توڑدیا، نیلم منیر

عمران خان سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان نے میرا دل توڑدیا، نیلم منیر

کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم عمران خان سے متعلق دئیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان  کے بیان نے میرا دل توڑ دیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے ملک میں چل رہی سیاسی ہلچل کے بارے میں اپنی رائے کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نیلم نے انسٹاگرام پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیلم منیر نے لکھا کہ میں دل سے تمام مذبی اسکالرز کی عزت کرتی ہوں اور ان کی تقاریر اور لیکچرز سے رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔ آج مولانا صاحب نے عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور مولانا صاحب کی اس دھمکی نے میرا دل توڑ دیا۔

نیلم منیر نے لکھا کہ ہمارا ملک افراتفری، انتشار اور سول نافرمانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم نوجوانوں کو اپنی  تقدیر سنبھالنے کی ضرورت ہے جس کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی ایک نہ سنیں۔ ہم نوجوانوں کو ان لوگوں اور اداروں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، جو ہمارے پیارے ملک کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز تقریر کے دوران کہا تھا وزیراعظم عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کےلیے 2 دن کی مہلت ہے، وگرنہ عوام کا سمندر طاقت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کے گھر جاکر انہیں گرفتار کرلے۔

نیلم منیر حال ہی میں فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں کیے گئے آئٹم سانگ اور اس آئٹم سانگ کو آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ قرار دینے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ’’کاف کنگنا‘‘ آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ تھا اور اسی لیے انہوں نے آئٹم سانگ کرنے کی ہامی بھری۔ پاکستان کے لیے ان کی جان بھی حاضر ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *