Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ثانیہ سعید ڈراموں میں خواتین کی جدوجہد نہ دکھانے پرہدایتکاروں پربرس پڑیں

ثانیہ سعید ڈراموں میں خواتین کی جدوجہد نہ دکھانے پرہدایتکاروں پربرس پڑیں

کراچی: اداکارہ ثانیہ سعید آج کے ڈراموں میں پاکستان کی خواتین کی ہر شعبے میں کی جانے والی ترقی کو نہ دکھانے پر انڈسٹری کے ہدایتکاروں پر برس پڑیں۔

پاکستان کی مشہوراداکارہ ثانیہ سعید نے ایک شو کے دوران کہا کہ ہماری ڈراما انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے سے بالکل الگ ہوتی جارہی ہے۔ ہماری ڈراما انڈسٹری میں جو ڈرامے اب بن رہے ہیں، ان میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شادی کے معاملے کودکھایا جاتا ہے جو بالکل غلط ہے۔

ثانیہ نے کہا ہماری لڑکیاں اورخواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہیں لیکن ایسے مسائل جن کا وہ آئے روز اپنی زندگی میں سامنا کررہی ہیں ان کا ڈراموں میں پرچارنہیں کیا جارہا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہماری خواتین کو  صحت و تعلیم کی غیر مساوی سہولیات ، کردارکشی اور دیگر سماجی برائیوں کا سامنا ہے، انہیں  آزادی اظہار سمیت اپنی پسند کا انتخاب کرنے تک کی انہیں اجازت نہیں لیکن یہ سب ہمارے ڈراموں کی کہانیوں میں نہیں دکھایا جارہا سوائے ایک چیز کہ کسی بھی خواتین کا مسئلہ یہ سارے مسائل نہیں بلکہ شادی ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *