Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی ظفر نے اپنی شادی پر رکھی جانے والی شرط سے پردہ اٹھا دیا

علی ظفر نے اپنی شادی پر رکھی جانے والی شرط سے پردہ اٹھا دیا

فیصل آباد: عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی جہیز نہ لینے کی شرط پر کی تھی۔

فیصل آباد میں ہونے والے چھٹے ادبی میلے میں جہیز کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کی ایک شرط رکھی تھی کہ مجھے نہ تو کوئی پیسہ چاہئے نہ ہی تحائف کی صورت میں سامان چاہئے جس پر سسرال والے مان تو گئے لیکن انہوں نے شادی کا ایک سوٹ دینے کا کہا جوکہ سسرال کی طرف سے واحد چیز تھی جسے میں نے  وصول کیا۔

علی ظفر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جہیز کا رواج اب تک اس معاشرے میں کیوں قائم ہے۔ ان روایات کو باہر نکال کر پھینک دینا چاہئے۔ کیوں کہ ایک باپ پوری زندگی کام کاج کرکے اپنی بیٹی کا جہیز جمع کرتا ہے صرف اس وجہ سے کہ اگر نہیں دیا تو سسرال والے اور لوگ کیا کہیں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ  ’ لوگ کیا کہیں گے‘ اس بات کو ہمیں اپنی زندگی  سے ہی نکال دینا چاہئے اور اس بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہئے کہ دوسرے کیا کہیں گے کیوں کہ لوگوں کا کام ہی باتیں کرنا ہوتا ہے۔ اور وہ لوگ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنی چاہئے اور اسلام سادگی کا درس دیتا ہے ہمیں اسی بات کو ترجیح دینی چاہئے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *